سرگودھا (نیوز ڈیسک) ایک ہی لڑکی سے جڑواں بھائیوں کی محبت کا بھیانک انجام سامنے آ گیا۔ محبت نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی، بھائی نے اپنے ہی بھائی کی جان لے لی۔ یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے ڈیرہ بارے والا میں پیش آیا، دونوں بھائی
نہ صرف جڑواں تھے بلکہ ہم شکل بھی تھے اور دونوں ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے۔ تین ماہ بعد بھائی نے اپنے بھائی کو مارنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ایک بھائی سے دوسرے کی محبت برداشت نہ ہو سکی اور اس نے اپنے ہی بھائی کی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کو جب معلوم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اس لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے تو وہ مشتعل ہو گیا اور اس نے اپنے بھائی عبدالرحمان کو سوتے ہوئے اس دنیا سے رخصت کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان کو حراست میں لیا گیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس کے مطابق عبدالرحمان ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھائی کی محبوبہ سے ملتا رہا اور ناجائز تعلقات بھی بنا لئے تھے جو اس کی موت کا سبب بنا۔