اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

طلباء و طالبات تیار ی کرلیں۔۔۔تمام نتائج تیار میٹرک کا رزلٹ کب سنایا جائے گا؟ اعلامیہ جاری

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک نتائج کی کسی بھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے،

جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کان نہ دھریں اور براہ کرم رابطے میں رہیں۔ جیسے ہی میٹرک کے نتائج کی اعلان کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی ہم آپ کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کریں گے۔بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرتے رہیں۔ قبل ازیں ایچ ای سی ذرائع نے بتا یا ہے کہ تمام نتائج فائنل ہو چکے ہیں ، سمری کے میٹنگ منٹس کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ بروز سوموار یا منگل انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ تاہم اس حوالے سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان بروز جمعہ 18ستمبر کو کر دیا جائے گا ۔ دوسری جانب سپیشل کیٹگری کےک 1لاکھ دس ہزار طلباء اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحان دیں گے ۔ بورڈز نے پلان تیار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نویں اور دسویں کلاسز کے طلبہ کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے جبکہ سپیشل کیٹیگری کے 1 لاکھ 10 ہزار طلباء کے امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے امتحانات لیے جائیں گے ۔ تعلیمی بورڈز نے پلان تیار کر لیا ہے۔امتحانات کی تیاری کیلئے طلبہ کو ایک ماہ سے کم وقت دیا گیا جبکہ رزلٹ کا نومبر کے تیسرے ہفتے اعلان کر دیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…