اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں صفر المظفر کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس طرح یکم صفر 19 ستمبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے باقاعدہ چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔