سانحہ لاہور موٹر وے کے بعد ایک اورسانحہ ہوتے ہوتے رہ گیا، موٹر وے پولیس نے گاڑی کا پیچھا کرکے اغوا شدہ خاتون بازیاب کرا لی

18  ستمبر‬‮  2020

سرگودھا(این این آئی)پاکستان کی قومی شاہراہ موٹروے پر ٹیکسی کار سے مدد کی پکار سن کر پولیس نے خاتون کو بچوں سمیت ٹیکسی کار سے برآمد کر کے دونوں اغواء کاروں کو گرفتار کر کے مندرہ پولیس کے حوالے کر دیاجو مصروف تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق

اغواء کار گینگ کے دو ارکان نے خاتون کو تین بچوں سمیت اغواء کیا اور ان کو ٹیکسی کار کے ذریعے موٹروے کے راستے علاقہ غیر لے جایا جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ موٹروے پر چلتی ٹیکسی کار سے موقع ملتے ہی مندرہ کے قریب خاتون اور اس کے بچوں نے مدد کی پکار کے لئے شور مچا دیا جسے سن کر موٹروے پولیس نے ٹیکسی کار کا تعاقب کر کے مغویہ خاتون اور تین بچوں کو برآمد کر کے ٹیکسی کار کے دونوں اغواء کاروں کو حراست میں لے کر تھانہ مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا جس میں معلوم ہوا کہ ٹیکسی کار میں سوار اغواء کاروں سہیل ادریس اورشہزاد کی جامعہ تلاشی پر ان کے قبضہ سے 30بور پستول برآمد کر لیا جبکہ آبدیدہ خاتون اور بچوں نے موٹروے پولیس کے فوری اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اس طرح موٹر وے پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور سانحہ لاہور موٹروے ہونے سے بچا لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…