منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑی خبر ، 21ستمبر سے مرحلہ وار سکول کھولنے کا فیصلہ موخر

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیرتعلیم سعیدغنی نے کہا ہے کہ سندھ میں اسکول کھولنے کا فیصلہ موخرکردیا گیا ہے۔21 ستمبر سے چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے اسکول اب نہیں کھولے جائیں گے۔سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اسکول کھولنے کا

فیصلہ سب سے مشکل تھا اور اسکول کھولنے سے متعلق ملک بھرمیں تشویش تھی۔ انھوں نے بتایا کہ 4دنوں میں مختلف اسکولزکادورہ کیا اور کچھ اسکولوں کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل بھی کیا گیا، سرکاری اسکولزبہترتھے،کچھ میں کوتاہیاں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ شروعات میں سب نے کہاتھاکہ ایس اوپیزفالوکرینگے تاہم ایسا نہ ہوا،کسی بچے کووائرس ہوتا ہے تومزیدپھیلے گا۔سعید غنی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کھلنے والے اسکول نہیں کھلیں گے، ان میں چھٹی ،ساتویں اور آٹھویں جماعت شامل ہے۔ ان کلاسز کو کھولنے کافیصلہ ایک ہفتے کیلیے موخر کیا گیا ہے کیوں کہ بہت سی کوتاہیاں نظر آرہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کئی لاکھ ملازمین کے ٹیسٹ کرنے کیلئے وقت درکارہے۔وزیرتعلیم نے دو ٹوک کہا کہ کرونا کیسزمیں اضافہ ہوا تو آگے بھی اسکول دیکھ کر کھولیں گے،اسکولوں کو نقصان ہوگا لیکن بچوں کی صحت سے نہیں کھیل سکتے۔انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر کسی چارجز کے اساتذہ اورعملے کے کرونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں،اب تک 14544 ٹیسٹ لئے گئے،ان میں سے 3636 رپورٹس موصول ہوگئی ہیں،مزید رپورٹس آنا باقی ہیں،89 مثبت ہیں اور یہ شرح 2.4 ہے۔انھوں نے بتایا کہ اسکول ٹرانسپورٹ میں بھی بہت سے ایشوزہیں،2.4 کرونا وائرس کے تعلیمی اداروں میں کیسز حوصلہ افزا شرح نہیں۔ سعید غنی نے زور دیا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کو ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…