بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اریبہ مکمل صحت مند تھی اسے سانس لینے کی دشوارکا سامنا نہیں تھا نویں جماعت کی طلبہ کے والد نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نویں جماعت کی طالبہ کی ہلاکت کی رپورٹ میں اسکول انتظامیہ کی غفلت کے شواہد سامنے آگئے۔کراچی میں اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز طالبہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر سیکریٹری تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر تعلیم کو بھیج دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نویں جماعت کی طالبہ صبح ساڑھے 7 بجے ڈرائیور کے ساتھ اسکول آئی جہاں وہ سیڑھیوں پر گر کر بے ہوش ہوگئی۔ اریبہ کو بے ہوش ہونے کے بعد پانی مارکر ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی اور والد کو فوری بلایا گیا۔طالبہ کے بے ہوش ہونے کے بعد 20 منٹ تک اسکول انتظامیہ والد کا انتظار کرتی رہی، حالانکہ کسی بھی اسکول میں اگر شاگرد بے ہوش ہو تو والدین کا انتظار کرنے کے بجائے طبی امداد دی جاتی ہے۔اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ اس کے والدین کو اطلاع دی گئی اور انتظار کیا گیا، پھر والد کے آنے کے بعد بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ والدہ کے مطابق اریبہ کو ماسک پہننے سے سانس لینے میں دشواری ہوتی تھی۔والد نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان دیا کہ اریبہ مکمل صحت مند تھی اور اسے سانس لینے میں کسی دشواری کا سامنا نہ تھا، بچی نے والدین کی ہمراہ حال ہی میں عمرہ ادا کیا تھا اور سعودی عرب سے والدین کے ہمراہ 18 اگست کو کراچی واپس آئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…