اسلام آباد (این این آئی)کورونا وبا کے باعث ملک کو بیرونی امداد اور قرضہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق کورونا وائرس سے نبٹنے کے لئے کل 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی۔
و وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے تحریری جواب میں بتایاکہ ورلڈ بینک نے مختلف منصوبوں کے لئے 30 کروڑ ڈالر فراہم کئے ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 35 کروڑ ڈالرز اور دیگر اداروں سے 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وصول ہوئے،بجٹ سپورٹ کے لئے آئی ایم ایف نے 1 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دیئے،ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 50کروڑ ڈالرز دیئے،گرانٹس کی مد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، جاپان، چین،امریکہ، برطانیہ،کینیڈا اور جنوبی کوریا نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 91 لاکھ 10 ہزار ڈالرز دیئے،مجموعی طور پر کورونا سے نبٹنے کے لئے 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی امداد ملی،2ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی امداد حکومت پاکستان کو مل چکی ہے،کورونا سے نمٹنے کیلئے جی 20 ممالک نے 2ارب 1کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی موخر کر کے ریلیف دیا۔