تعلیمی بورڈ ز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ رزلٹ کے منتظرطلبا و طالبات کیلئے بڑا اعلان کردیا

17  ستمبر‬‮  2020

لاہور، اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے نتائج سے متعلق تقریب منسوخ کردی گئی  ہے جبکہ رواں سال لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے اس مرتبہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں زیادہ نمبر لینے والوں کی پوزیشنیں ختم کرتے ہوئے امیدواروں کو صرف گریڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان طلباء اور طالبات کی گریڈ کی بنیاد پر مختلف کالجوں میں داخلہ کئے جائیں گے۔ دریں اثناوفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹرک کے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2021 کے لیے معمول کے نصاب کو کم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کے مطابق موجودہ حالات میں طلبہ کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ امتحان 2021 کے لئے معمول کے نصاب کو کم کیا جائے، نصاب وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے، طلباو اساتذہ نصاب ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…