لاہور(ین این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی اور محکمہ ماحولیات کو اس عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ پولی تھین بیگز ماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں اس لیے اس پر پابندی لگائی جائے،عدالت میں محکمہ ماحولیات کے افسر بھی ہوئے،عدالت کو لا افسر نے پولی تھن بیگز ہرپابندی ہر عمل درآمد بارے رہورٹ پیش کی ۔ عدالت میں ماحولیاتی کمیشن کے وکیل کی جانب سے بھی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔عدالت نے وکلا کا موقف سننے کے بعد حکم دیا کہ پنجاب بھر میں شوپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹ سٹورز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کو روکا جائے اور پولی تھین بیگز کے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرایاجائے۔