اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

متاثرہ خاتون سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو شو کاز جاری

datetime 11  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے لاہور سانحہ گوجرہ پورہ متاثرہ خاتون سے متعلق غیر ذمہ داران بیان دینے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو شوکاز جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو شو کاز جاری کرتے ہوئے

تحریری طور پر جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔ سانحہ گوجرہ پورہ سے متعلق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ قبل ازیں سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون کے سیمپل بھجوائے گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ میں اس کی متاثرہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔سی سی پی او عمر شیخ کے مطابق خاتون کی فیملی اور خاوند فرانس میں رہتے ہیں اس لئے ان کے ذہن میں وہاں کی صورتحال تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ خاتون فرانس کی رہائشی ہیں اسی وجہ سے وہ پاکستان کو بھی فرانس جیسا محفوظ ملک سمجھ کر رات گئے سفر کے لئے نکل پڑیں، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میری بات کا مقصد ہر گز خاتون کو مورد الزام ٹھہرانا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کو صرف خبردار کرنا چاہتے تھے کہ ہمارا معاشرہ محفوظ نہیں ہے، اسی لئے بچیوں اور خواتین کو زیادہ احتیاط کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور درج ذیل بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ خاتون رات ساڑھے 12 بجے گوجرانوالہ جانے کیلئے نکلی، خاتون کو گھر سے نکلتے وقت کم ازکم گاڑی میں پٹرول چیک کرنا چاہیے تھا، خاتون نے 15 پر کال کرنے کی بجائے اپنے بھائی کو فون کر کے اطلاع دی، خاتون کے بھائی نے 130 پر موٹروے پولیس کو فون کر کے کہا کہ اپنی موبائل بھجوائیں۔سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں 5 کلومیٹر کے علاقے میں 3 گائوں ہیں، ملزمان کے گاڑی کا شیشہ توڑنے سے خون نکلا جس کی وجہ سے ہمارے پاس خون کا نمونہ موجود ہے، تحقیقات میں رورل اور اربن پولیس کی جدید تکنیک کا استعمال کیا جا رہا ہے، اطلاع ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…