پاکستان کا مستقبل چین سے وابستہ لیکن ایوان کے اقتدار کو کن لوگوں سے بھرا جارہا ہے ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

9  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر کالم نگار سلیم صافی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ یہاں صورتحال یہ ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے سرپرستوں کے شوروغوغا سے ہی ایک وزیراعظم ایک دوست ملک کا اقامہ رکھنے کی وجہ سے نااہل ہوئے ہیں لیکن اب خان صاحب کی

اپنی کابینہامریکہ اور برطانیہ کی شہریت کے حامل لوگوں سے بھری پڑی ہے۔ ضد ملاحظہ کیجئے کہ اس دوران کابینہ نے غیرملکی شہریت رکھنے والوںکو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا لیکن اپوزیشن خاموش ہے کیونکہ نون لیگ کو نواز شریف کی واپسی کے قضیے میں الجھا دیا گیا اور پیپلز پارٹی کو اس کی دکھتی رگ سندھ میں۔ وزیراعظم اعلان کررہے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل چین سے وابستہ ہے لیکن اقتدار کے ایوانوں کو امریکہ اور برطانیہ کے شہریوں سے یا پھر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے بھرا جارہا ہے لیکن اپوزیشن میں اتنی سکت نہیں کہ ملکی سلامتی اور مستقبل کے ساتھ اس کھلواڑ کو ایشو بنا سکے۔سچ تو یہ ہے کہ موجودہ اپوزیشن کو اپوزیشن کہنا بھی اس لفظ کی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں نے اپنی اپنی دکھتی رگ دکھا دی ہے اور اب جب وہ ہلنے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کی ان دکھتی رگوں کو چھیڑا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی دکھتی رگ قیادت کے کیسز اور سندھ حکومت ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی دکھتی رگ گڈکاپ اور بیڈ کاپ یا ڈبل گیم کی سیاست اور شریف خاندان کے کیسز ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…