اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں تو ایک نوٹیفکیشن کی مار ہوں، نئے آئی جی پولیس انعام غنی نے پریس کانفرنس کے دوران سی سی پی او لاہور بارے بھی حیرت انگیز بات کر دی

datetime 9  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ میں تو ایک نوٹیفکیشن کی مار ہوں سی سی پی او لاہور عمر شیخ اگر ڈیوٹی نہیں کریں گے تو میں ان پر بھی اعتماد نہیں کروں گا۔ گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ سابق آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ٹیم بہتر ہے اس ٹیم سے کسی کو نہیں

نکالا جائے گا اور نہ ہی پولیس افسران کو نکالنے کے لئے کوئی فہرستیں مرتب کی جا رہی ہے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت سی سی پی او آئی جی کے ماتحت ہوتا ہے۔ سی سی پی او کو تعینات کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، سی سی پی او لاہور سے کرائم ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے پنجاب پولیس کا محکمہ کرائم پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے گا ایک سوال کے جواب میں انعام غنی نے کہا ہے کہ وہ بطور آئی جی پولیس پنجاب میڈیا کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب پولیس میں کوئی گروپ نہیں کسی فیصلے پر وقتی طور پر غصہ ضرور آتا ہے لیکن محکمے میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ تمام افسران ان کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) ظفر بلا شعبہ ان سے سینئر ہے لیکن میرے آئی جی کے عہدے پر تعینات ہونے سے ان کو کوئی اعتراض نہیں ہے پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے اور پالیسی پر عملدرآمد کروانا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب میں 26 ہزار سے زائد فورس کام کر رہی ہے اور اگر محکمے میں مزید بھرتیوں کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ میڈیا ہماری آنکھ، کان اور زبان ہیں وہ میڈیا سے رابطے میں رہیں گے ان کے لئے کوئی چینل اور اشاعتی ادارہ چھوٹا بڑا نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی طارق مسعود یاسین میرے بیجمیٹ ہیں وہ میرے بھائیوں جیسے ہیں کسی کو محکمہ پولیس سے نہیں نکالا جائے گا اور نہ ہی کسی کی فہرستیں مرتب کی جارہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…