اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دس سالوں نے میں شہباز شریف صاحب نے پنجاب میں 17ٹریلین روپے خرچ کیا ہے ، سندھ حکومت نے چودہ ٹریلین روپے خرچ کیے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوال یہ ہے کہ اتنا پیسہ جو صوبوں پر لگایا گیا وہ کدھر گیا ہے اس کا کیا حساب کتاب ہے ، ان کا کہنا تھا کہ
1947سےلے کر 2008تک صرف چھ ٹریلین قرضہ لیا گیا اس میں اسلام آباد بنایا گیا ، گوادر خریدا گیا ،ملک کو ایٹمی طاقت بنایا گیا ، دنیا کی بہترین فوج کھڑی کی گئی ، آپ نے موٹروے بھی بنا لیے ، یہ سارا کام صرف چھ ٹریلین روپے میں ہوا ، پھر 2008کے بعد دس سالوں میں کیا قیامت آگئی کہ آپ نے چھ سے تیس ٹریلین تک قرضہ پہنچا دیا ۔