کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر ماہا کے والد آصف شاہ کا کہناہے کہ جنیداور اس کے دوست ماہا کو بلیک میل وزد و کوب کرتے تھے،ان اوباشوں کا گروپ لڑکیوں کو نشے کی جانب لگاکر اپنی بات منواتااوردھمکیاں دیتا ہے، ان لوگوں نے دیگر کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کردی،
حکومت و عدلیہ انصاف فراہم کرے۔ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف شاہ نے اپنے گھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ماہا کا بہت دنوں سے کیس چل رہا ہےحالیہ دنوں میڈیا پر جو بھی خبریں نشر ہوتی رہیں وہ سب غلط تھیں،ماہا کی موت کے بعد سب سے پہلے مجھے وقاص نامی لڑکا ملا جو ہم سے پہلے پہنچا ہوا تھا، میں نے وقاص سے پوچھا تم کون ہو تو اس نے کہا میں ماہا کے ساتھ ہوتا تھا میں ٹیکنیشن ہوں،پھر ایک لڑکا ملا اس سے میں نے پوچھا آپ کون تو اس نے جواب دیا کہ میں ماہا کی دوست مہوش کا دوست جنید ہوں، جنید اور وقاص نے ملکر بہت بڑا گیم کیا،جنید اور اسلم نے ماہا کی موت کے بعد اپنا کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا،وقاص اور جنید کیا یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اس کا باپ ظالم تھا،میں نے اپنی بیٹی کی پرورش کی، اسے اعلیٰ تعلیم دلوائی، ماہا مجھ سے اور میں اس سے بہت پیار کرتا آیاہوں۔