فوٹو کھنچوانے کا شوق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لے ڈوبا انٹرنیٹ پرصارفین نے خوب مذاق اڑایا

31  اگست‬‮  2020

نئی دہلی (این این آئی )فوٹو کھینچوانے کا شوق مودی جی کو لے ڈوبا، بھارتی وزیراعظم کی بطخوں اور موروں کے ساتھ مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے رہے۔بھارتیوں نے مودی جی کی خوب کھینچائی کی، تاک تاک کے نشانے لگائے۔

”مودی جی کے مور”گزشتہ دنوں بھارت میں انٹرنیٹ پر مقبول ٹرینڈ رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کہیں ماہر فوٹوگرافر طرح تصویر کھینچ رہے ہیں، تو کہیں کتابوں، اخباروں کا انبار لگائے بیٹھے ہیں،کہیں پھول، کہیں بطخ، تو کہیں موروں سے اٹھکھیلیاں کرتے بڑے بے نیاز دکھائی دیتے ہیں۔لیکن مودی جی کی چوری پکڑی گئی،کیمرے کے لئے مخصوص اداکاری پر بھارتیوں نے مودی جی کی خوب کھینچائی کی، تاک تاک کے نشانے لگائے۔ مودی جی کا مور مقبول ٹرینڈ بن گیا۔ایک صاحب نے تو مودی جی کی نقالی کر ڈالی، کسی نے سوال داغ دیا کہ بھیا اتنا بھاری بھرکم لینس کیوں لگا رکھا ہے؟؟؟تو دوسرے نے چٹکلا چھوڑا کہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ خریدنے کے بعد اکثر لڑکوں کا یہ ہی حال ہوتا ہے۔ایک صاحب بولے بھارت کے غریب عوام توجہ کے طالب ہیں اور حکمران مور کو دانہ ڈال رہے ہیں۔کسی نے مودی جی کی شیر کے ساتھ تصاویر کا اندرا گاندھی سے مقابلہ کیا ۔ایک بھارتی شہری نے تبصرہ کیا کہ ذرا کوئی اس شخص کی حالت چیک کرو، ملک کو کورونا چیلنج سے نکالنے کی ان کی یہ حکمت علمی ہے؟ تو دوسرا بولا بھئی سماجی فاصلے کی پالیسی اپنانے کے بعد مودی جی کی یہ ہی مصروفیات ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…