کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بارش میں پھنسے معذور شخص کی مدد کرکے اس کا دل جیت لیا۔منگل کو شہرمیں شدیدبارشوں کی وجہ سے شہرمیں دورے کے دوران وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے معذور شخص کو دیکھ کر کے فور چورنگی پر گاڑی روک دی،
شہری کے ساتھ 2 بچیاں بھی موجود تھیں۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق معذور شخص کو بارش کے باعث گھر جانے کے لیے بس نہیں مل رہی تھی، وزیر اعلی سندھ نے خصوصی شخص کو اسکواڈ سے گاڑی دے کر گھر روانہ کیا۔ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے بچیوں کو پانی اور جوس بھی دیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلی سندھ نے یوسف گوٹھ کے مکینوں سے ملاقات کی اور عوام کی شکایات سنیں۔مراد علی شاہ نے ڈی سی غربی سے عوام کو ہر طرح کی مدد کرنے کی ہدایات دیں، وزیر اعلی نے نالوں سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلی سندھ نے یوسف گوٹھ کو نکاسی اور پانی کی فراہمی کی اسکیم دینے کی ہدایات بھی دیں۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، وزیر اعلی سندھ نے رین ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں شدید بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب ہیں، مشکل وقت میں ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔