اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پاس پلی بارگین کا آپشن اب بھی موجود ہے، کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کے باہر جانے کی حمایت کی تھی ۔
شیخ رشید کا ہاتھ سب سے پہلے کھڑا ہوا تھا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وکیل ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں پاکستان میں میڈیکولیگل رپورٹس کو کس طرح بدلا جاتا ہے، پاکستان میں کرمنل کیسوں میں جعلی رپورٹس بنانا ایک معمول کی بات ہے،۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے بعد ہمیں فیصلہ قبول کرنا چاہئے۔نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت کا فیصلہ وزیراعظم یا فوج نے نہیں کابینہ نے کیا تھا، کابینہ کی اکثریت نے نواز شریف کے باہر جانے کی حمایت کی تھی ،شیخ رشید کا ہاتھ سب سے پہلے کھڑا ہوا تھا، کابینہ کے کچھ اراکین نے نواز شریف کے باہر جانے کی مخالفت کی تھی،نواز شریف کو برطانیہ سے واپس لانا آسان نہیں ہوگا،ان پر منی لانڈرنگ اور پیسے غصب کرنے کا الزام ہے، نواز شریف کی صحت اچھی ہے تو ان کو خود واپس آنا چاہئے،پنجاب حکومت کو وزیراعظم کی ہدایات کا انتظار کرنے کے بجائے خود نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرنی چاہئے۔