پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب اور پاکستان یکجان دو قالب چین کے تعاون سے پاکستان میں ایشیا ء کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا قیام ،پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان یکجان دو قالب ہیں ، ریلوے ری سٹرکچرنگ چار ہفتوں سے قبل ہوجائے گی ،سب سے بڑا کام ایم ایل ون کا ہے ،جو انقلاب لائے گا اور یہ انقلاب پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ،ڈیڑھ لاکھوں لوگوں کو روزگار دے گا اور اس پر کوئی کراسنگ نہیں ہو گی،عثمان بزدار قائم دائم رہیں گے ،چین کے ساتھ ریلوے ٹریک کے قیام کی

مفاہمت کی یاداشت کا معاہدہ ہو چکا جو کہ بی او ٹی کی بنیاد پر ہوگا ،لئی ایکسپریس وے کے حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ،ساری فزیبلٹی بن گئی ،پی سی ون بن گیا ،شہباز شریف کو مریم پھنسانے جارہی ہے ،مریم جو پتھر لے کر آئی ہے یہ سارے پتھر نیب کو نہیں مارے گئے بلکہ شہباز کی سیاست کو مارے گئے ہیں ،انشا اللہ آٹا چینی بھی سستے ہونے جارہے ہیں ،آٹا امپورٹ کیا ہے چینی بھی امپورٹ کرنے جا رہے ہیں ،سارے ذخیرہ اندوزوں کو تباہ و برباد کردیں گے ، بے شک ہمیں امپورٹ شدہ چینی سبسڈی دے کر سستی بیچنی پڑی تو دیں گے لیکن ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہوگا ،جہاں تک اپوزیشن کی بات ہے فضل الرحمن نے تحریری معاہدہ کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ میرے ساتھ وعدہ کرو کہ مجھے چھوڑ کر نہیں جائو گے ،میں فضل الرحمن کو کہتا ہوں کہ وہ چھوڑ کرجائیں گے اول تو آئیں گے ہی نہیں ،جتنے لوگ ٹی وی پر بول رہے ہیں یہ سب وہ ہیں جن کے نیب مں کیس ہیں ،عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں لیکن این آر او مانگنے والوں کو شرمندگی ہو گی ،ان کو عدالتوں کے ٹرائل سے گذرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعہ کو پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، صدر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این اے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عالیہ سہیل ،

ڈائریکٹر کالجز شیر احمد ستی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین صدر پروفیسر یاسمین قمر ،ڈویژنل سپرینٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ اور مختلف کالجز کی پرنسپل صاحبان اور اساتذہ بھی موجود تھیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچھی مائیں ہی عظیم قوم بنا سکتی ہیں ،اچھی تعلیم کے لیے ماں کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ، میری ماں تو ان پڑھ تھیں ،

74برس میں یہ پہلا کالج ہے جو کنٹونمنٹ کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے اور کسی سول گورنمنٹ نے بنایا ہے ،اس کاکیس بھی میں نے ہائی کورٹ میں خود لڑا یہاں پر پٹرول پمپ بنانا چاہتے تھے ،اس 400 ملین کی جگہ کا سودا بھی کردیا گیا تھا ،وہ چار سو ملین کینسل کرائے ،پٹرول پمپ کے خلاف کیس جیتا اور 100ملین سے کالج بنایا ،14برس لگے اس کالج کو بننے میں ، کسی حکومت نے یہ کالج نہیں بنایا

بلکہ یہ کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے ، اس کالج کو پنجاب حکومت کو منتقل بھی کیا ،ریلوے کی ملکیت کسی صوبے کو منتقل ہونا بہت مشکل ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا ایم ایل ون پراجیکٹ بہت بڑا پراجیکٹ ہے اور ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی بھی بنائیں گے ،لیکن اس کے لیے جگہ کا ایشو ہے لیکن میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے ریلوے کی زمین دی جائے، آئی ٹی یونیورسٹی کے حوالے سے

تھوڑی سستی ہو گئی اور وہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی ،یہ بڑا ظالم معاشرہ ہے ،کوشش کریں گے وہ بلڈنگ دوبارہ ہمارے پاس آجائے ،کوہسار یونیورسٹی بھی بن رہی ہے ،اس طرح یہ شہر پانچ یونیورسٹیوں کا شہر ہو گا ،پنجاب میں کوئی شہر ایسا نہیں جس میں پانچ یونیورسٹیاں ہوں ،خیابان سرسید میں بھی کالج بنائیں گے ،غریب آباد میں بھی کالج بنے گا ،74برس میں کینٹ میں ایک کالج اور سکول تک نہیں بنا ،

ڈھوک کھبہ ،ڈھوک نجو ،ڈھوک الہی بخش اس طرح کی تمام ڈھوکوں میں انگریز لیبر اکٹھا کرتا تھا اور میں نے ہر ڈھوک میں بچیوں کا سکول اور کالج بنوایا ،یہ میں نے مشن بنایا تھا اور راولپنڈی کی کوئی ڈھوک ایسی نہیں ہے جس میں بچیوں کا سکول اور کالج نہ ہو ،ایک کروڑ روپے سے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی شروع کرائی جو کہ آج پاکستان کی ٹاپ کی یونیورسٹی ہے ،وقار النسا کالج کو بھی یونیورسٹی کا

درجہ دلوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے برصغیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی ریل یونیورسٹی بھی راولپنڈی میں بنے گی جو کہ ایشیا کی بھی سب سے بڑی یونیورسٹی ہو گی ،میری خواہش ہے کہ پنڈی کے تعلیمی اداروں میں مقامی تدریسی عملہ کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ،ماں بچہ ہسپتال میں 14آپریشن تھیٹر ہوں گے ،بیماری کے دنوں کو بھی میں نے ضائع نہیں کیا اور میں نے ایک کتاب لکھی جو چھ ستمبر کو شائع ہوجائے گی ،اس وقت طالبات کی تعلیم کے حوالے سے راولپنڈی نمبر ون ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…