پشاور(آن لائن)ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے ضروریہ جن میں چینی ، آٹا ، چاول ، دالیں ، گھی ، کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو گئی ہے واضح رہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز کے لئے پچاس ارب روپے کے پیکیج کے باوجود تبدیلی کی بجائے سپلائی پہلے کے مقابلہ میں بدتر ہو گئی 68روپے فی کلو
والی چینی اکثر یوٹیلٹی سٹورز پر موجود ہی نہیں ۔ 800روپے میں فراہم کئے جانے والا بیس کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی بھی کہیں دستیاب نہیں یوٹیلٹی سٹور انتظامیہ کے مطابق گھی ، کوکنگ آئل ، دالوں اور چاول کی سپلائی چالیس سے پچاس فیصد کم ہو ئی ہے جبکہ چنا دال اور مونگ کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے ۔