کراچی(این این آئی)کرونا وبا میں بہتری کے بعد پی آئی اے نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔کرونا میں کمی کے باعث فضائی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی بند کر دی گئی ہیں۔پائلٹس اور فضائی میزبانوں کوصرف سرجیکل ماسک فراہم کئے جائیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہر پرواز پرصرف 3 پی پی ای کٹس
بیمار مسافروں کے لئے فراہم کی جائیں،کٹس کے ساتھ این 95 ماسک،چشمے اور گلوز بھی فراہم کئے جائیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ کرونا میں بہتری کے بعد پی پی ای کٹس کی فراہمی روکی گئی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ تمام ائیرپورٹس پر کرونا صورتحال کے پیش نظر سخت ایس او پیز پر عمل جاری ہے۔