راولپنڈی (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف 16 اگست کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے، اس دن ملک کے چاروں صوبائی ہیڈ کوآرٹرز کے علاوہ بڑے بڑے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے،جلوس نکالے جائیں گے اور
ریلیاں ہوں گی۔ امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی بڑی احتجاجی ریلی ہوگی۔ 16اگست بروز اتوار 4بجے سہ پہر لیاقت باغ سے فوارہ چوک تک نکالی جانے والی دفاع بیت المقدس ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے۔