لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی پی ایچ پی نے پنجاب پولیس کے زیر استعمال پٹرولیم گاڑیوں کے پٹرول کی مقدار 50 فیصد کم کردی ہے۔ جس کی وجہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس مد میں پنجاب پولیس کو دئیے جانے والے فنڈز میں 50 فیصد کمی بتائی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹرولیم گاڑیوں کو روزانہ 20 لیٹر پٹرول فراہم کیا جاتا تھا۔
جو کم ہور کر دس لیٹر پٹرول رہ گیا ہے۔ جبکہ دوسری طرف پولیس حکام نے پٹرول کم ہونے سے ڈیوٹی اثرات کے بارے میں رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ مکمل کرنے کے بعد تیار کی گئی رپورٹ آئی جی پولیس پنجاب کو پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایس پیز ہیڈ کواٹر نے پٹرول کی شرح میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔