بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے یو اے ای اور اسرائیل معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، تہلکہ انگیز انکشافات

datetime 15  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے،کشمیر کی حیثیت تبدیل کرانا، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بھی امریکی حربے تھے،معروف صحافی نے کہا کہ خطے میں بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے،

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کاسب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہے،خطے میں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور یہ سب کچھ اسے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ سی پیک اگر 50بلین ڈالر کا منصوبہ ہے تو چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد اس سرمایہ کاری میں 80ارب تا 100ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اگر سی پیک بن گیا تو اس سے چین کی بالادستی ہو گی، پاکستان کی مدد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے اسی وجہ سے پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکہ کا چین سے مقابلہ ہے، امریکی بزنس مین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سنٹرل ایشیا کی مارکیٹ میں امریکہ کی مصنوعات آئیں لیکن سی پیک میں پاکستان نے چین اور ایران کو شامل کیا۔ بھارت کو بھی آفر کی گئی تھی مگر بھارت کو امریکہ نے منع کر دیا۔ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کے لئے امریکہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کروا دی۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی اس بلاک میں چلا جائے گا۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…