سکھر میں پاکستان کا دوسرا بڑا قومی پرچم لہرا دیا گیا

  جمعہ‬‮ 14 اگست‬‮ 2020  |  23:58

سکھر (این این آئی)سکھر میں یوم آزادی پر پاکستان کا دوسرا بڑا قومی پرچم لہرا دیا گیا، فضا پاکستان زندہ باد پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، کور کمانڈر کراچی اور میئر سکھر نے پرچم لہرایا۔سکھر میں لب مہران واکنگ ٹریک پر 84 فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا پرچم 300 فٹ بلندی پر لہرایا گیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد پائندہ باد اورپاک افواج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، تقریب سےخطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے کہا

کہ پاکستان قربانیوں سے معرض وجود میں آیا اور اسے قربانیوں سے ہی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے صرف پاک افواج نے ہی نہیں بلکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام نے بھی جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پرناجائز طور پر قابض ہے، پاک افواج اورعوام اس جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ہم قدم ارطغرل کے مزار پر

عاطف نواز راولپنڈی کی مکہ مارکیٹ میں دوپٹوں کا کام کرتا ہے‘ پندرہ سال کی عمر میں کام شروع کیا اور آہستہ آہستہ اس کام کا ماہر ہوتا چلا گیا‘ پندرہ سال قبل والد جگر کے عارضے کا شکار ہو گیا‘ انہیں ہیپاٹائیٹس سی ہوا اور وائرس آہستہ آہستہ ان کا جگر کھانے لگا‘ عاطف نے یہ 15 ....مزید پڑھئے‎