پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور بی آرٹی افتتاح کے پہلے روز ہی عوام نے سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی۔وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک ہی دن بعد عوام بی آر ٹی روٹ پر
چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگادی۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام کس طرح سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگارہے ہیں اور سیکیورٹی اہلکار بے بس، مار کھاتے رہے، عوام نے اہلکار کی وردی بھی پھاڑ دی۔