مری کھلتے ہی دکانداروں کی سیاحوں سے ایک بار پھر بدسلوکی کاسلسلہ شروع ، زیادہ پیسے لینے کی شکایات سامنے آ گئیں

  جمعہ‬‮ 14 اگست‬‮ 2020  |  19:15

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ ماہ بعد مری عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا، جیسے ہی حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان کیا گیا، سیاحوں کا ایک ہجوم مری میں امڈ آیا۔ سیاحوں جب خوشی خوشی اور جوش و خروش سے مری پہنچے تو ان کو ہوٹل کے ایجنٹوں، ہوٹل والوں، ٹرانسپورٹرز اور دکانداروں کا رویہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ دکانداروں نے ہر چیز کی دوگناقیمت وصول کرنا شروع کر دی ہے اور سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں،اس موقع پر متعدد خاندانوں نے احتجاج بھی کیا اور ان تمام لٹیروں کے خلاف کارروائی کا

مطالبہ کیا لیکن ان کے احتجاج کا کوئی فائدہ نہ ہو سکا، دکانداروں اور دیگر نے دعویٰ کیا کہ مری ہوٹل والوں کو ضلعی انتظامیہ کی حمایت حاصل ہے، مسافروں کی شکایت درج کرنے کے لئے دفتر میں کوئی شخص بھی موجود نہیں تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر زاہد حسین نے اس معاملے کے حوالے سے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎