مولانا طارق جمیل کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

14  اگست‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاکستان نے مرحوم صادقین احمد فراز،ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 184 شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔سول ایوارڈز کی

تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔24 شخصیات کیلئے ستارہ شجاعت ، 27 کے لیے ستارہ امتیاز اور 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔سول ایوارڈ اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو دیے جائیں گے۔معروف شاعر احمد فراز اور عظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے ہے۔بشری انصاری اور طلعت حسین کے لئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کیلئے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل پاکستان اور پوری دنیا میں ایک مشہور نام ہے۔ انہیں اسلام کی تعلیمات کے وسیع علم کے لئے جانا جاتا ہے۔پوری دنیا کے لوگ ان کی پیروی کرتے ہیں اور اس کی دینی تعلیمات کا احترام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں مولانا طارق جمیل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ان کا اندازہ گفتگو سب سے الگ ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے سننے والوں کو اپنی طرف مائل کر لیتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں جب اپنے ایک بیان کی وجہ سے انہیں ٹی وی شو میں معافی مانگنی پڑی تو ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…