اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

یوم آزادی کے موقع پر    184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) یوم آزادی کے موقع حکومت پاکستان نے مرحوم صادقین، احمد فراز، ڈاکٹر جمیل جالبی اور مولانا طارق جمیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی184 شخصیات کیلئے سول ایوارڈز کا اعلان  کیا گیا ہے ۔سول ایوارڈز کی تقریب یو م آزادی کے موقع پر جمعہ کو ایوان صدر  اسلام آباد  میں ہوئی  جہاں  چوبیس شخصیات کو ستارہ شجاعت، ستائیس شخصیات کو

ستارہ امتیاز اور چوالیس شخصیات کیلئے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا۔سول ایوارڈز اپنے شعبوں میں بہترین خدمات انجام دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے۔ایوانِ صدر میں منعقد تقریب میں معروف شاعر احمد فراز اورعظیم صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کیلئے نشان امتیاز کا اعلان کیا گیا۔ نشانِ امتیاز حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں شہرہ آفاق مصور اور خطاط صادقین نقوی، معروف مصور پروفیسر شاکر علی، مصور اور مجسمہ ساز مرحوم ظہورالحق اور ممتاز ادیب جمیل جالبی شامل ہیں۔ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی کیلئے ستارہ امتیاز، علی بابا  کے جیک ما کو ہلال قائد اعظم دینے کا اعلان کیا گیا۔بشری انصاری اور طلعت حسین کیلئے بھی ستارہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔ فاروق قیصر، نعیم بخاری اور مرحوم عبدالقادر کیلئے بھی ستارہ امتیاز جب کہ سکینہ سموں اور نعمت سرحدی کو پرائیڈ آف پرفارمنس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔مشکلات کے باوجود جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے جواد قمر، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی محترمہ صفیہ شہید، خیبر پختونخوا سے ہی تعلق رکھنے والے ممتاز داوڑ، سپاہی اختر خان شہید، ڈاکٹر محمد آصف شہید اور کورونا کے خلاف خدمات سرانجام دیتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید سمیت چوبیس شخصیات کے لیے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا گیا۔ہمایوں سعید، علی ظفر اور مہہ جبین قزلباش کیلئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان شخصیات کو ایوارڈ 23 مارچ کو دیے جائیں گے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…