جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

’’مسلم لیگ (ن) نے کشکول متعارف کرایا اور ملک کو قرضوںکی دلدل میں دھکیلا ‘‘شہباز شریف ڈوبتی سیاست کو بچا سکیں گے یا نہیں؟ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 14  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کشکول متعارف کرایا اور ملک کو قرضوںکی دلدل میں دھکیلا ، شہباز شریف جشن آزادی کے موقع پر بھی اپنی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے لیکن اس طرح وہ اپنی ڈوبتی ہوئی سیاست کو نہیں بچا سکیں گے ،

انشااللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو قرضوں سے بھی نجات دلائیں گے اور معیشت کو بھی مستحکم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کسی نے مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا بلکہ مسلم لیگ (ن) اپنے اعمالوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچی ہے ۔ شہباز شریف درست کہتے ہیں کہ انہوںنے اور ان کی جماعت نے دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں ،کھربوں کی کرپشن کی ہے ۔ بتایا جائے سابقہ دور میں کس نے اربوں ڈالر کے مہنگے ترین کمرشل قرضے لئے اور آج کشکول توڑنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ آپ کی جماعت نے اربوں ڈالر کے قرضے لئے اور ایسے منصوبے شروع کئے جس سے صرف آپ کی اناء کوتسکین ملی اور آپ کی اور آپ کے حواریوں کی جیبیں گرم ہوئیں ۔ انشا اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے قرضے بھی اتاریں گے اور معیشت کو بھی استحکام دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم نے 73واں یوم آزادی اس عزم اور تجدید عہدکے ساتھ منایا ہے کہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور اس کی آبیاری کرنے والوں کابھی محاسبہ ہوگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…