اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کے پانچ ممالک پاکستان، چین، ایران، ترکی اور روس ایک فورم بنانے جا رہے ہیں، معروف صحافی صابر شاکر نے کہا کہ امریکہ اور سعودی عرب کی طرف سے فورم نہ بنانے کے لئے پاکستان پر شدید دبائو ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ آپ کے ساتھ تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی لیکن ہم فورم بنانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ صابر شاکر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بلاک میں بعد میں نیپال اور بنگلہ دیش بھی شامل ہو جائیں گے۔
ان پانچ ملکوں کے فورم بنانے پر اسرائیل، انڈیا اور امریکہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے، اس سے سعودی عرب بھی پریشان ہے، ایران اور سعودی عرب اور ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات ٹھیک نہیں لیکن دوسری جانب ایران اور ترکی ایک پیج پر ہیں۔ سعودی قیادت کا پاکستان پر دبائو ہے کہ وہ یہ فورم نہ بنائیں، پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی کمپنیاں جتنی مرضی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ہمیں خوشی ہو گی، یہ کمپنیاں امریکہ اور یورپ کی نہیں ہونی چاہئیں، ہمارا سب سے بڑا ایشو سکیورٹی کا ہے۔