اسلام آباد (این این آئی)آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ موٹر وے پولیس کی 430 لوگوں کو کورونا ہوا اور 7 ملازمین کی جان گئی،موٹر ویز پر فیلڈ میں کام کرنے والے 41 افسران نے اپنی جانیں قربان کیں،وزیر مواصلات ان فیلڈ افسران کو شہید کا درجہ دیں ۔
آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کے لیے لوگوں نے بہت قربانیوں دیں ،پاکستان نے بہت ترقی کی ہے اور مزید ترقی کریگا،اس ترقی میں ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے،پورے ملک میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے،پورے ملک میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے حالات میں ہمارے جوانوں نے بہت کام کیا،اپنی ذمہ داریوں کے دوران جوانوں نے قربانیاں بھی دیں،میں نے اپنے بہت سارے دوستوں کو کھویا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موٹر وے پولیس کی 430 لوگوں کو کورونا ہوا اور 7 ملازمین کی جان گئی۔ انہوں نے کہاکہ 393 کلومیٹر سے موٹر وے پولیس نے اپنے سفر کا آغاز کیا،لاہور سے اسلام آباد کے سفر میں مزید بہتری کی طرف موٹر وے گامزن ہوا،موٹر وے میں بھرتی ہونے والے ملازمین اعلی تعلیم یافتہ ہیں،جب محکمہ بنا تو لیڈرشپ کے ساتھ ساتھ محکمے نے بھی قواعد کا خیال رکھا،بہت سے محکموں سے تنخواہیں کم ہونے کے باوجود معیار نہیں بتایا گیا،10 ہزار سے زیادہ ملازمین ہیں، 4 ہزار سے زائد کلومیٹرز پر ہمارے ملازمین قابل قدر کام کر رہے ہیں،موٹر ویز پر فیلڈ میں کام کرنے والے 41 افسران نے اپنی جانیں قربان کیں،وزیر مواصلات ان فیلڈ افسران کو شہید کا درجہ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ 13 لاکھ سے زیادہ لوگ ہر سال مارے جاتے ہیں۔