بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پیپلز پارٹی کے30سے زائد ممبران اسمبلی تحریک انصاف کے ساتھ جا ملے ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 13  اگست‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے 30 سے 35 ایم پی ایز ہمارے ساتھ ہیں،ان شا اللہ جلد سندھ کے عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بقول چیف جسٹس آف پاکستان سندھ حکومت نے کراچی کو گوٹھ میں بدل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں اندرون سندھ بھی صورتحال بگڑی ہوئی ہے، کراچی سمیت اندرون سندھ میں بھی لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف وفاق نے سازش کرنا ہو تو دو دن کی بات بھی نہیں ہے، کراچی سے متعلق کوئی غیرآئینی یا قانونی راستہ نہیں اپنایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں، عوام وزیراعظم اور ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ کراچی پر توجہ کب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ہی نہیں پورے سندھ کا برا حال ہے، کراچی سے متعلق آئینی آپشن وفاق کے پاس موجود ہے ۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…