اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے کثرت رائے الیکشن فیس بڑھانے کے بل کی تحریک مسترد کردی۔ منگل کو قومی اسمبلی کی الیکشن فیس ایک لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کی پچاس ہزار کرنے کے بل کی تحریک حکومتی رکن نصرت واحد نے پیش کی ۔حکومت نے بل کی مخالفت کردی۔ وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاکہ ہم تو عام آدمی کے لئے الیکشن سستا کرنا چاہتے ہیں اور یہ
مہنگا کرنا چاہتے ہیں ۔ علی محمد خان نے کہاکہ میں تو فیس کم کرنے کا حامی ہوں،الیکشن عام آدمی تو لڑ ہی نہیں سکتا۔ نصرت واحد نے کہاکہ تیس چالیس کروڑ لگتے ہیں ،کوئی تیس چالیس کروڑ نہیں لگتے۔ علی محمد خان نے کہاکہ میرے پندرہ بیس لاکھ دو الیکشنز میں لگے۔ بعدازاں قومی اسمبلی نے کثرت رائے الیکشن فیس بڑھانے کے بل کی تحریک مسترد کردی۔