لاہور شہر کسی کی جاگیر نہیں ، جن گاڑیوں سے پتھرائو ہوا ان کی فوٹیجز موجود ،حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

  منگل‬‮ 11 اگست‬‮ 2020  |  19:40

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی پر پنجاب بھر سے کارکنان کو ساتھ لانا ایک سوچی سمجھی سکیم ہے،مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے کہ جب جب ان کا احتساب ہوا انہوں نے واویلا مچایا،(ن) لیگ نیب اور اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی حد پہلے ہی پار کرچکی تھی اب مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پتھرائو بھی کرڈالا۔ اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے پاس ان تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ہیںجن سے پتھرائو

ہوا،ہم نے محکمہ ایکسائز سے ان گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں،پتھرائو کرنے والی گاڑیوں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور یہاں دہشت پھیلانا شروع کردے،عدالتوں میں قافلوں کی صورت میں آنا اور اپنے جرائم پر غرور کرنا (ن)لیگ کی سیاست کا حصہ ہے،پنجاب حکومت کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ شہر میں سرکاری یا نجی املاک کو مجرموں کی وجہ سے نقصان پہنچے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎