ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسرائیل سے اس نام کے جعلی اکاونٹ سے فرقہ واریت کا مواد پھیلا یا جا رہا ہے ،پیرنورالحق قادری کاتہلکہ انگیز انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری نے انکشاف کیاہے کہ اسرائیل سے عائشہ کے نام پر جعلی اکاونٹ سے فرقہ واریت کا مواد پھیلا یا جارہا ہے اور بدقسمتی سے شیعہ اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے اسے مزید پھیلا رہے ہیں ، ریاست کسی کو بھی ملک میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل میں برین سٹارمنگ کنونشن

سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازودیگرنے بھی خطاب کیا وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ کچھ عرصے سے نوٹ کیا جارہا ہے کہ پوری منصوبہ بندی سے مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے یہ گفتگو اور اس طرح کا اشتعال انگیز مواد شیئر کیا جارہا ہے یہ کام اسرائیل میں بیٹھی عائشہ نام کا جعلی اکاونٹ استعمال کرنے والی عائشہ نامی عورت کررہی ہے وہ بہت اچھی عربی بولتی ہے اس کا مواد ناسمجھی میں شیعہ و سنی شیئر کرتے ہیں یہ سب سی پیک کے خلاف عالمی سازش ہے،پیر نورالحق قادری نے کہاکہ کچھ سال پہلے مکہ مکرمہ میں آٹھ فرقوں کو اعلان مکہ میں تسلیم کیا گیا اختلاف رائے رحمت ہے اختلاف پیدا کرنا زحمت ہے، آٹھ فقہوں میں سے کسی ایک فقہ کو کافر قرار نہیں دے سکتے ریاست کسی کو کبھی انتشار کی اجازت نہیں دے گی کورونا وائریس کے دوران پوری دنیا میں صرف پاکستان میں علمائے کرام سے مشاورت کرکے مساجد کھلی رہیں ریاست بھر پور طور پر متحرک ہے ہمیں پرامن رہنا چاھیے ریاست اپنی رٹ ہرصورت اور ہر حال میں اپنی رٹ برقرار رکھے گی یہ بدقسمتی ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر انتظامی افسران علمائے کرام کو پرامن رہنے کی تلقین کررہے ہوتے ہیں۔ علمائے کرام کو یہ کام خود کرنا چاہئے تھا پیغام پاکستان ایک قومی دستاویز ہے اسلامی نظریاتی کونسل جو بھی سفارشات دے وہ نیچے مسجد و منبر

تک جانا چاہئے۔ پاکستان کے خلاف چار عشروں سے محیط عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں ہیں ملک کے خلاف سارے کارڈ سنی شعیہ اہل حدیٹ اور بریلوی کو آپس میں لڑایا جائے ساری کوششیں ناکام ہوئیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ برین سٹارمنگ کنونشن کے انعقاد کی وجہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی تیاری کی جارہی ہے جہاں جہاں سے سی پیک گزرتا ہے وہاں وہاں کہیں زبان کہیں مسلک کہیں علاقائی حقوق کی بنیاد پر فسادات کی سازش ہورہی ہیساٹ۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز علمائے کرام کا کہنا تھا کہ کرونا پر فرقہ واریت کی سازش ناکام بنانے کے بعد اب پاکستان کو عراق شام لیبیا بنانے کی عالمی سازش کے خلاف بھی بندھ باندھیں گے۔اور سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…