بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

میں نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، ساتھ جاتا تو مدعا مجھ پر ڈال دیا جاتا، سابق وزیراعظم نواز شریف کے متوالے نے بھانڈا پھوڑ دیا، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے متوالے ایوب بھٹہ نے نیب آفس کے باہر پتھرائو کے حوالے سے بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایوب بھٹہ کا کہنا ہے کہ نیب آفس کے باہر جو پتھرائو کیا گیا۔ پتھرائو میں استعمال ہونے والے پتھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید سفید رنگ کے شاپروں میں بھر کر ساتھ لے کر گئے تھے جبکہ یہ پتھر ایم پی اے مرزا جاوید

کے بیٹے اور ملازموں نے تین سے چار گاڑیوں میں رکھے تھے۔ ایوب بھٹہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم پی اے مرزا جاوید کی گاڑی مریم نواز کے قافلے کے ساتھ تھی جبکہ جاتے امرا سے روانگی کے وقت ایم پی اے مرزا جاوید نے انہیں اپنے ساتھ گاڑی میں سوار ہونے کے لئے کہا مگر میں نیت بھانپ گیا اور میں نے ایم پی اے کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ ایوب بھٹہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر میں چلا جاتا تو پتھر لے جانے کا سارا مدعا مجھ پر ڈال دیا جانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء سے روانگی کے وقت جاتی امراء کی سکیورٹی میں شاپر بیگ کے بارے میں پوچھا تو مرزا جاوید نے بتایا کہ اس میں گوشت ہے۔ ایوب بھٹہ کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کا متوالہ ہے ایک پر امن شہری ہے وہ نعرے ضرور لگاتا ہے لیکن کسی کی بے عزتی کرنے کے لئے تیار نہیں۔ واضح رہے کہ (ن) لیگی ایم پی مرزا جاوید رائیونڈ کے حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سرگرم کارکن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے متوالے ایوب بھٹہ نے نیب آفس کے باہر پتھرائو کے حوالے سے بھانڈا پھوڑ دیا۔ ایوب بھٹہ کا کہنا ہے کہ نیب آفس کے باہر جو پتھرائو کیا گیا۔ پتھرائو میں استعمال ہونے والے پتھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید سفید رنگ کے شاپروں میں بھر کر ساتھ لے کر گئے تھے جبکہ یہ پتھر ایم پی اے مرزا جاوید کے بیٹے اور ملازموں نے تین سے چار گاڑیوں میں رکھے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…