لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی ہیلی کاپٹرز کی بجائے ڈرون کیمرے سے فضائی نگرانی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ آپریشنزبرانچ نے لاہورسمیت صوبہ بھر کے بڑے جلوسوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرون کیمروں سے جلوسوں کی مانیٹرنگ
بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔شہر وںکے کنٹروم رومزکے ساتھ ڈرون کیمروں کو منسلک کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کے پاس جدید ترین ڈرون کیمرے موجود ہیں۔ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بھی آگاہ کر دیا گیا اوروزیر اعلیٰ کی حتمی منظوری کے بعد ڈرون کیمروں کا استعمال ہوگا۔