کراچی کے شہریوں کیلئے دوہرا عذاب،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ

10  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے باسی اب ایک اور مشکل میں پڑگئے، بارشوں میں ہونے والی پریشانی اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اب کراچی میں گیس کی فراہمی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، شہری دہرے عذاب میں مبتلاہوگئے۔گیس کی عدم فراہمی کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑے رہے،

روٹی کے حصول کیلئے تندوروں پر عوام کا رش لگا رہا، کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹان، نیوکراچی اور اطراف میں روز 5 گھنٹے کی گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے۔گیس لوڈشیڈنگ سے نیوکراچی سیکٹر فائیو ڈی کا علاقہ زیادہ متاثر ہے، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شام 7 بجے سے گیس بند ہو جاتی ہے، کھانا پکانے کیلئے مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔سوئی گیس کمپنی کو شکایت کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، اس کے علاوہ ہوٹلوں میں ایل پی جی سلینڈر کے استعمال سے کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے،دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن نے گیس کی کمی سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قادن واری اور بھٹ شاہ فیلڈ سے گیس فراہمی میں کمی ہوئی ہے، بھٹ شاہ گیس فیلڈ کا کمپریسر ٹرپ کرگیا تھا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں گیس کی سپلائی میں دشواری کا سامنا ہے، کمپریسر کی مرمت اور دیگر امور کی تکمیل کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی منگل کی صبح سے پہلے بحال ہوجائے گی۔  شہر قائد کے باسی اب ایک اور مشکل میں پڑگئے، بارشوں میں ہونے والی پریشانی اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد اب کراچی میں گیس کی فراہمی کا عمل بھی تعطل کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بجلی کے بعد مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی، شہری دہرے عذاب میں مبتلاہوگئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…