لاہور (آن لائن) بے نامی کمپنی کے ذریعے تین کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف، حسنین ایکسپورٹ کمپنی نے 8 ارب 30 کروڑ روپے کے چلغوزے باہر بھجوائے جس کے بدلے صرف 8 کروڑ روپے واپس آئے، بے نامی کمپنی کا مالک شاہدرہ میں دو مرلے کے مکان میں رہتا ہے ٹرانزیکشنز کے تانے بانے نامور شخصیات کے ساتھ ملنے کا امکان، ایف بی آر نے تحقیقات مکمل کر کے معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے
تفصیلات کے مطابق لاہور میں تین کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے حسنین ایکسپورٹ بے نامی کمپنی نے 8 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے چلغوزے برآمد کیے جبکہ بدلے میں صرف 8 کروڑ روپے کی رقم وصول کی. بے نامی کمپنی کا مالک سلطان محمود نجی کمپنی میں ملازم ہے اور شاہدرہ میں دو مرلے کے مکان میں رہائش پذیر ہے اور اس ساری واردات سے لاعلم ہے ایف بی آر بے نامی زون نے 30کروڑ روپے کی اراضی قصور اور پانچ کروڑ روپے کی اراضی سندر میں قرق کر لی ہے. ایف بی آر بے نامی زون ٹو نے تحقیقات مکمل کر کے معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بے نامی کمپنی اور ٹرانزیکشنز کے تانے بانے نامور شخصیات کے ساتھ ملنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے۔ بے نامی کمپنی کے ذریعے تین کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف، حسنین ایکسپورٹ کمپنی نے 8 ارب 30 کروڑ روپے کے چلغوزے باہر بھجوائے جس کے بدلے صرف 8 کروڑ روپے واپس آئے، بے نامی کمپنی کا مالک شاہدرہ میں دو مرلے کے مکان میں رہتا ہے ٹرانزیکشنز کے تانے بانے نامور شخصیات کے ساتھ ملنے کا امکان، ایف بی آر نے تحقیقات مکمل کر کے معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے لاہور میں تین کروڑ ڈالر کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا ہے