بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے؟پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دھماکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے اپنوں پر ہی بجلیاں گرا دیں

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پارٹی کے اندر سے ہی سازشیں ہورہی ہیں وزارت اعلیٰ کے خواہشمند عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کرتے ہیں، تحریک انصاف حکومت ابھی تک وعدے پورے نہیں کر پائی، گورننس بہتر نہ ہوئی تو حکومت کمزور ہو گی اور مسلم لیگ (ن) کو فائدہ ہوگا۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

تحریک انصاف کے فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں حکومت گرانے کا دم خم نہیں ہے مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں اور دونوں جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اب انہوں نے مذہبی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرنا شروع کر دیے مسلم لیگ ن کے لوگ اپنی قیادت کے نیب کیسز ختم کروانے کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف جبکہ پیپلز پارٹی بھی آصف زرداری کے خلاف کیسز میں ریلیف حاصل کرنے کی تگ و دو کر رہی ہے انہوں کہا کہ اپوزیشن میں کوئی دم خم نہیں ہے لیکن ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہیے گڈ گورننس اور لوگوں کو نوکریاں دینی چاہئیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے بھی ضرور پورے کرنا ہوں گے راجہ ریاض نے کہا کہ اپوزیشن تو کمزور ہے مگر حکومت میں بھی بہت کمزوریاں ہیں حکومت ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کر پائی گڈگورننس نہ ہوئی تو حکومت کمزور ہو گی جبکہ اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوگا انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی اصلاح کرلیں اور لوگوں کو ریلیف دیں راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے عثمان بزدار کے خلاف تحریک انصاف کے اندر سازشیں ہورہی ہیں وزارت اعلی کے خواہشمند افراد عثمان بزدار کے خلاف سازشیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریسی کی من مانیوں پر قابو پا لیا ہے اپنے حالیہ دورہ لاہور کے دوران عمران خان نے بیوروکریسی کو باور کروایا ہے کہ حکومت نے بیورو کریسی کی ساری باتیں مان کر تمام سہولتیں دی ہیں اب جو کام نہیں کر ے گا وہ سزاکے لئے تیار ہوجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…