سندھ میں کورونا کے مزید 303کیسز ،10مریض انتقال کرگئے ،کتنے مریضوںکی  حالت تشویشناک ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ نے تفصیلات جاری کر دیں

9  اگست‬‮  2020

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  8288  نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے کورونا وائرس  کے مزید 303 نئے  کیسز سامنے آئے  اور  10  مزید مریض اس وبا سے انتقال کرگئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس  سے انتقال کرنے والوں کی  مجموعی تعداد 2272 ہوچکی ہے

اوراب تک صوبے بھر میں  826258 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے جس کے نتیجے میں  123849 کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں  مزید 326 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں  اور معمول کی زندگی  گزار رہے ہیں ۔ اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد  115741  ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 5836  مریض زیر علاج ہیں جن میں  سے 5460 گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز میں  اور 370 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ206  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 45 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 303 نئے کیسز میں سے 103 کا تعلق کراچی سے  ہے ۔ضلع شرقی 32، کورنگی 23، ضلع جنوبی 19،ضلع وسطی 12، ،ملیر 9، ضلع غربی سے  8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے  ہیں، اسی طرح حیدرآباد 23، خیرپور 22، سکھر 17،دادو 14، عمر کوٹ 14بدین 13، جامشورو12، سانگھڑ12، شکارپور 11، ٹنڈو محمد خان9،  گھوٹکی 8، نوشہروفیروز 8، لاڑکانہ 6، شہید بے نظیر آباد6،میرپورخاص 4، ٹنڈوالہ یار 3،ٹھٹھہ سے  2 نئے کیسز سامنے آئیہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…