ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا وقت اور طریقہ طے ، لیگی سینئر رہنما کا حیرت انگیز دعوی

9  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اے پی سی میں حکومت گرانے کا وقت اور طریقہ کار طے کیا جائے گا شاہد خاقان عباسی موقف تبدیل کرنے پر قوم اور اداروں سے معافی مانگیں۔

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دوبیانیے والا چکر ہے اگر ان کا پہلا بیان غلط تھا تو وہ اداروں اور قوم سے معافی مانگیں انسان کو اپنے موقف پر قائم رہنا چاہیے مشکلات میں گھبرا کر موقف میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے جاوید لطیف نے کہا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں موجود کچھ لوگ چور دروازے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں لیکن یہ اداروں اور ریاست کے مفاد میں نہیں ہوگا البتہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے طور پر تحریک انصاف کی حکومت گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے مسلم لیگ (ن) اپنا فیصلہ متحدہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی اور حکومت گرانے کے لیے فیصلہ کن راؤنڈ میں جائیں گے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت گرانے کا وقت اور طریقہ کار طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے 99 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ اب ہمیں باہر نکلنا چاہیے آج اگر قوم کی آواز نہ بنے تو کل کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے جاوید لطیف نے کہا کہ پارٹی کا ہر شخص پارٹی فیصلوں کا پابند ہے شہبازشریف بھی جماعت کی رائے سے باہر نہیں جا سکتے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…