کراچی (این این آئی)ترکش ائیر لائن نے پاکستان سے روانہ ہونیوالے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیدیا ہے اور اس حوالے سے چغتائی لیب اور شوکت خانم اسپتال کو ترک ایئر لائنز کے لئے منظور شدہ جانچ مراکز کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترکش ائیر لائن کے مطابق چونکہ کوویڈ19وبائی مرض کا اثر مجموعی طور پر بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہوابازی کے شعبے کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں
ترک ائیر لائنز نے اپنی مدد آپ کے تحت اس مرض کے پھیلا کو روکنے کا عہد کیا ہے اسی لئے کوویڈ19ٹیسٹ کو مسافروں کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے ۔8اگست2020سے پاکستان سے روانہ ہونے والے مسافروں کوچیک ان کے دوران پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنا ہوں گے ۔ٹیسٹ رپورٹ 96 گھنٹے قبل کے ہونے ضروری ہیںجبکہ اہل خانہ کیساتھ سفر کرنیوالے12سال سے کم عمر بچے اس سے مستثنی ہوں گے ۔