بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، شہباز شریف چینی سفارتخانے پہنچ گئے، سی پیک منصوبوں پر اہم تبادلہ خیال

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے چین کے سفیر یاو جنگ سے ملا قات کی جس میں سی پیک منصوبوں اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ تفصیلات کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا جہا ں انہو ں نے چین کے سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا،

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک ’گیم چینجر‘ اور ’فیٹ چینجر‘ منصوبہ ہے جو خطے میں غربت کا خاتمہ کرے گا، دونوں ممالک کی دوستی سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت داری خطے اور دنیا میں امن واستحکام اور انصاف کے توازن کے لئے اہم ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے چین کی دوراندیشی کی پالیسی اور تعاون خوش آئند ہے کورونا وبا سے چین نے مثالی انداز میں جنگ کی، پاکستان کی مدد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد معاشی بحالی میں سی پیک اور پاک چین معاشی تعاون کلیدی اہمیت رکھتا ہے خوش قسمتی ہے کہ چین جیسا اچھا ہمسایہ اور بااعتماد دوست پاکستان کو میسر آیا پاکستان اور چین دو بااعتماد سٹرٹیٹجک کوآپریٹو شراکت دار، آئرن برادرز اور امن وترقی کے پیامبر ہیں،صدر شی جن پنگ نے خطے اور عالمی امن کے لئے مثالی انداز اپنایا ہے، چینی عوام کو ایسی قابل قیادت ملنا خوش قسمتی ہے۔ اس موقع پر چین کے سفیر یاو جنگ نے شہبازشریف کی سفارت خانے آمد پر شکریہ ادا کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا چینی سفیر یاؤو جنگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی چین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں روابط میں اضافہ خوش آئند ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان چین دوستی، سی پیک اور دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کے لئے آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں آپ نے غیرمعمولی رفتار سے سی پیک منصوبوں اور پنجاب میں ترقی کے لئے کام کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں سی پیک پر بہترین رفتار اور جذبے سے کام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…