اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے شجرکاری مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ چاہتا ہوں آج درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگانے کاہدف ہے،ہدف سے تجاوزکرنیکی کوشش کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے شجرکاری مہم کا حصہ
بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ چاہتا ہوں درخت لگانے کیلئے پوراپاکستان میرا ساتھ دے،اپنے ممبر پارلیمنٹ،وزرائے اعلیٰ،ٹائیگرفورس کو مہم میں شامل ہونے کاکہہ دیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ٹائیگرفورس بھی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لے،ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگانے کاہدف ہے،ہدف سے تجاوزکرنیکی کوشش کریں گے۔