لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کی شوگر مل میں غیر قانونی کرشنگ کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ((ن) کی عظمی اسمبلی عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود دو بار کرشنگ کی گئی اور اضافی مشینری لگائی گئی،جہانگیرترین کی
جے ڈی ڈبلیو شوگر مل نے منظور شدہ سے زیادہ مقدار میں کرشنگ کی،پنجاب حکومت کی شوگر ملز سے متعلق حالیہ رپورٹ میں جہانگیرترین کی شوگر مل جے ڈی ڈبلیو کی جانب سے دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب حکومت سپریم کورٹ سے نااہل شدہ شخص جہانگیرترین کو مسلسل نوازنے میں مصروف ہے۔ مطالبہ ہے کہ اعلیٰ غیر قانونی کرشنگ کا نوٹس لے اورپنجاب حکومت سے جواب طلب کیاجائے۔