اسلام آباد(آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی نے نیب حکام کی ڈگریاں، اہلیت اور تقرریوں کی تمام تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ پیپلزپارٹی کی سنئیر رہنماء نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب سیاسی انجنیئرنگ کا ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔
انتقامی کارروایوں کے بعد نیب حکام کی اہلیت اور غیر قانونی بھرتیوں پر سوالات انتہائی اہم معاملہ ہے۔سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، یہی اپوزیشن کا موقف رہا ہے۔ثابت ہوگیا کہ من پسند لوگوں کو بھرتی کر کے عہدے نواز کر انہیں انتقامی کارروایوں کا ٹاسک سونپا گیا، نفیسہ شاہ کا کہناتھا کہ کیسز کی تحقیقات کرنے والے افسران تحقیقات کے اہل ہیں نہ متعلق ڈگریاں اور نہ ہی کیسز سے متعلق کوئی تجربہ رکھتے ہیں۔ثابت ہوگیا کہنیب کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ اپوزیشن رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کا ادارہ ہے۔نیب حکام کی ڈگریوں سے متعلق تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔نیب کی غیرجانبداری ثابت ہونے کے بعد خورشید شاہ سمیت نیب کے جھوٹے مقدمات میں قید کاٹنے والوں کو فوری رہا کیا جائے۔نیب پر سوالات اٹھنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور سمیت سیاسی رہنماوں کے خلاف دائر ریفرنس خارج کئے جائیں۔