لاہور (آن لائن) وزارت تعلیم پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں واقع سرکاری سکولوں کے انچارج اور ملازمین کی سکولوں میں حاضری سے متعلق پرانے اوقات کار بحال کردئیے ہیں۔
جس کا اطلاق کل مورخہ 10 اگست بروز پیر سے ہوگا۔ اوقات کار کے مطابق تمام سکول ہیڈز اور ملازمین روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے اور دوپہر اڑھائی بجے تک سکولوں ہی میں موجود رہیں گے۔ تاہم ہر ہفتے میں منگل اور بدھ کے روز انہیں مذکورہ اوقات کار سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ (شعیب عزیز)#/s#