پشاور(آن لائن )صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی اور حبس کے باعث پچاس سے زائد دیہاڑی دار مزدور بے ہو ش ہو گئے جنہیں فوری طور پرطبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ شہر میں برف کا بحران مزید بڑھ گیا ہے جمعہ کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں ہوا میں نمی کاتناسب47فیصد رہا جبکہ جمعہ کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی اور حبس برقرا ر رہا حبس
اور گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نماز جمعہ کے دوران نمازیوں نے باران رحمت کے لئے خصوصی دعائیں مانگی ۔ حبس اور گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ۔ ۔ پشاور میں درجہ حرارت جمعہ کے روز 40سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تاہم ہوا میں نمی کے تناسب میں اضافہ کے باعث شہریوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔