اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے بریگیڈئر ریٹائرڈ شجاع حسن کو پاکستان سٹیل ملز کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا ہے ، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ان کی
تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے اورانہیں ایک ماہ کے نوٹس پر ملازمت سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کے بعد سٹیل ملزکے بورڈ اراکین کا بھی ازسرنو تقرر کیا جائے گا ۔